شہر کے متعدد منصوبوں پر روڈ لائٹس بند ‘ شہری پریشان

شہر کے متعدد منصوبوں پر روڈ لائٹس بند ‘ شہری پریشان

روڈ لائٹس کی دیکھ بھال میونسپل کارپوریشن کی ذمہ داری ہے:ایل ڈی اے

لاہور (شیخ زین العابدین)ایل ڈی اے کے تعمیر شدہ متعدد منصوبوں پر روڈ لائٹس بند ہونے کا سلسلہ جاری ہے ،جس سے شہریوں کو سفر میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ شاہکام فلائی اوور پر لائٹس طویل عرصے سے بند ہیں،جبکہ ڈیفنس روڈ کی توسیع کے باوجود بھی روشنی کا نظام فعال نہ ہو سکا ۔ سینٹر پوائنٹ گلبرگ سے ڈیفنس موڑ تک سگنل فری کوریڈور رات کے وقت تاریکی میں ڈوبا رہتا ہے۔

اسی طرح سینٹر پوائنٹ سے خالد بٹ چوک اور لعل شہباز قلندر انڈر پاس تک بھی لائٹس بند ہیں۔خالد بٹ چوک اور کیولری انڈر پاس پر روشنی ناپید ہے ،جبکہ گورومانگٹ روڈ اور غالب مارکیٹ کے اطراف بھی رات کے اوقات میں اندھیرا چھایا رہتا ہے ۔ ایل ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن کے درمیان روڈ لائٹس کی ذمہ داری کے حوالے سے تنازع شدت اختیار کر گیا ہے ۔ایل ڈی اے نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ روڈ لائٹس کی دیکھ بھال میونسپل کارپوریشن کی ذمہ داری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں