ہرتحصیل میں نواز شریف سکول آف ایمینینس بنانے کا فیصلہ

ہرتحصیل میں نواز شریف سکول آف ایمینینس بنانے کا فیصلہ

سکولز کیلئے نجی شعبے سے درخواستیں طلب ،مستحق طلبہ کی فیس سرکار ادا کریگی

لاہور(خبر نگار)حکومتِ پنجاب نے صوبے کی 156تحصیلوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا ۔ ہر تحصیل میں نواز شریف سکول آف ایمینینس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق مذکورہ سکولوں کا مقصد پسماندہ اور مستحق طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اس منصوبے کی نگرانی (سپروژن)کریگا۔ان سکولوں کے قیام کیلئے نجی شعبے سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔جدید تعلیمی معیار رکھنے والے نجی سکولز اور چینز اس منصوبے کا حصہ بننے کیلئے درخواست دے سکیں گے ۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ان سکولوں میں زیرِ تعلیم طلبہ کی فیس سرکار ادا کریگی ۔فی طالبعلم فیس چار ہزار سے ساڑھے چار ہزار مقرر کی گئی ہے ۔ پیف کے مطابق منصوبے کا حصہ بننے کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 نومبر مقرر کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں