شہر میں محدود اور محفوظ بسنت منانے کی تیاریاں
دفعہ 144نافذ ہو گی‘ ‘پیٹرن چیف لہر اتھارٹی نے بسنت منانے کا گرین سگنل
لاہور(عمران اکبر )لاہور شہر میں محدود اور محفوظ بسنت منانے کا میلہ لگانے کی تیاریاں ،ذرائع کے مطابق دسمبر 2025 میں مینوفیکچررز کو ڈور پتنگ بنانے کی اجازت جبکہ فروری 2026 میں اندرون شہر سمیت چار بڑے ہارٹیکلچر پارکس میں بسنت منانے کا گرین سگنل دے دیا گیا، بسنت پر دنیا بھر سفیر اور سیاحوں کو بلانے کا پلان ترتیب دیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں ہونے والے انتظامی اجلاس میں بسنت پلان پیش کر دیاگیا ،پیٹرن چیف لہر اتھارٹی نے بسنت منانے کا گرین سگنل دے دیا،اندرون شہر کے علاقوں کے علاوہ بسنت کیلئے شہر کے 4پارکس بھی مختص ،گریٹر اقبال پارک، ماڈل ٹاؤن پارک ،جیلانی پارک، گلشن راوی پارک شامل،سرکلر روڈ کے اندرون شہر سمیت 4بڑے پارکس فلائنگ زون ڈیکلیئر کیا گیا ہے ،طے شدہ ایس او پیز کے مطابق دو روزہ محدود بسنت کے دوران شہر میں دفعہ 144نافذ کی جائے گی،تیز دھاتی، نائیلون اور کیمیکل ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی ،صرف کپاس یا نشاستے سے تیار شدہ ڈور کے استعمال کی اجازت ہوگی۔