متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار‘41املاک سربمہر
جوبلی ٹاؤن، نیو گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن اور گجرپورہ میں آپریشن
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار جبکہ41املاک سربمہرکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے ڈیفنس روڈ، پائن ایونیو روڈ، جوبلی ٹاؤن، نیو گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، نیو مسلم ٹاؤن اور گجرپورہ میں آپریشن کیا۔ٹیموں نے ڈیفنس روڈ، پائن ایونیو روڈ اور جوبلی ٹاؤن میں کارروائی کر کے متعد د غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔ٹیموں نے جوبلی ٹاؤن میں پلا ٹ نمبر44ڈی، 364ڈی، 9سی کیخلاف کارروائی کی۔ڈیفنس روڈ پر غیرقانونی ورکشاپ اورپائن ایونیو روڈ پر غیرقانونی کیفے مسمار کر دیا۔ غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرنیو گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن میں 18املاک سیل کر دیں۔غیرقانونی کمرشل استعمال پر نیو مسلم ٹاؤن، گجرپورہ میں 23املاک سربمہرکر دیں۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، کالج، کلینک، فارمیسی‘ورکشاپ‘ سیلون‘ گراسری سٹور‘ فوڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانرون اسد الزمان اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا۔