آئی جی ریلوے کی ایس پیز کو جرائم کنٹرول بارے ہدایات

آئی جی ریلوے کی ایس پیز کو جرائم کنٹرول بارے ہدایات

مسافروں کی زندگیاں محفوظ بنانا ترجیح:رائے طاہر کاایس پیز کانفرنس سے خطاب

لاہور (اپنے کامرس رپورٹرسے ) آئی جی ریلویز پولیس رائے طاہر کی سربراہی میں ماہانہ ایس پی ویڈیولنک کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں جرائم کنٹرول، ڈیجیٹلائزیشن، نئے بھرتی ہونے والے کانسٹیبلان کی تعیناتی، خواتین اہلکاروں کی رہائش اور تفتیش پر ہونے والے اخراجات جیسے معاملات زیر بحث لائے گئے ۔ ریلوے میں خواتین و حضرات کے سفر کو محفوظ بنائیں گی اور خاص طور پر خواتین مسافروں کی خدمت کریں گی۔اس کے علاوہ تفتیش کی مد میں تفویض رقم کا مناسب استعمال یقینی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر تفتیشی کو تفتیش کی مد میں ایڈوانس پیسے دیئے جارہے ہیں۔ ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ مسافر اور اس میں ملوث ملزمان کے خلاف مہم کو جاری رکھا جائے ۔تمام اپنی ڈیوٹی الرٹ ہو کر سر انجام دیں اور مسافروں کی بھر پور مدد کریں۔آئی جی ریلویز پولیس نے پرنسپل والٹن اقصیٰ رسول کو زیر تربیت اہلکاروں کو معیاری اور مثالی تربیت دینے پر ایک لاکھ روپے کیش انعام اور تعریفی سند کلاس اول سے نوازا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں