تھیم پارک :فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کا باقاعدہ آغاز

تھیم پارک :فزیبلٹی رپورٹ  کی تیاری کا باقاعدہ آغاز

لاہور (خبر نگار)پنجاب میں عالمی معیار کے تھیم پارک منصوبے پر پیش رفت جاری ہے اور منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

تھیم پارک کا ڈیزائن بین الاقوامی معیار اور جدید ٹیکنالوجی کے مطابق تیار کیا جا رہا ہے ۔ اس منصوبے میں دنیا کے نمایاں تھیم پارکس کو بطور ماڈل مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن، ٹیکنالوجی اور آپریشنز کے پہلوؤں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔پارک کے ڈھانچے میں ماحولیاتی تحفظ، جدید آرکیٹیکچر، سمارٹ سسٹمز اور پائیدار ترقی کو مرکزی اہمیت حاصل ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں