سکھ یاتریوں کے اعزاز میں تقریب
لاہور(خبر نگار)حضوری باغ ، شاہی قلعہ میں دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ملک بھر سے آئے سرکاری و مذہبی نمائندگان کے علاوہ بھارت، برطانیہ، کینیڈا اور دیگر ممالک سے آئے سکھ یاتریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔