سپورٹس کمپلیکسز کے انتظامی امور بہتر بنانے کی ہدایت
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز بارے اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر سپورٹس کمپلیکسز نے تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈی جی ایل ڈی اے کی سپورٹس کمپلیکسز میں آئی ٹی بیسڈ ریفارمز لانے اور ریکارڈ کوجلد ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس کمپلیکسز نے تمام سپورٹس کمپلیکسز کی ممبر شپ بارے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای ایم ای ویسٹ کینال، مینار پاکستان، سبزہ زاراور گلبرگ سپورٹس کمپلیکسز کی ممبر شپ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔