دنیابھر کی طرح فالکنری ڈے چڑیاگھر میں بھی منایاگیا

 دنیابھر کی طرح فالکنری ڈے چڑیاگھر میں بھی منایاگیا

خصوصی ایگزبیشن اور آگاہی سیشنز کااہتمام ، معلوماتی سٹالز لگائے گئے

لاہور (لیڈی رپورٹر) دنیا بھر کی طرح ورلڈ فالکنری ڈے لاہور زو میں بھی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے جہاں فالکن پرندے کی اہمیت، ان کے قدرتی کردار اور فالکنری کی قدیم روایات کے حوالے سے خصوصی ایگزبیشن اور آگاہی سیشنز کا اہتمام کیا گیا ہے ،تقریب میں معلوماتی سٹالز لگائے گئے ۔ جن میں مختلف اقسام کے فالکنز کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔سٹال میں شکاری پرندوں کی مختلف اقسام، فالکنری کے آلات جیسے ہڈ، جیسز، پرچ، گلووز اور پوسٹرز رکھے گئے ۔ بچوں اور نوجوانوں کو نہ صرف فالکن کی پہچان کرائی گئی بلکہ انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ پرندے ماحول میں کس طرح ‘‘ایکلوجیکل بیلنس’’ قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ممبر بدر منیر کی فالکنری ڈے کے موقع پر خصوصی ڈاکومنٹری بھی ریلیز کی گئی۔ سابق ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر زاہد اقبال اور ڈاکٹر کامران کا کہنا تھا فالکن قدرتی نظام میں انتہائی اہم کردار ادا کرنے والا پرندہ ہے ۔ اسی لیے دنیا بھر میں فالکنری کو ایک باوقار اور ماحول دوست روایت سمجھا جاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں