بھارت سے جنگ جیتنے کے بعد پاکستان کی عزت بڑھی:ملک افضل
لاہور/رائے ونڈ( آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے لئے آئینی و قانونی پروسیجر کو اپنایا گیا ہے۔۔۔
قانون اورضابطے کے تحت معاملات آگے بڑھے ہیں،کسی کی پسند نہ پسند پر فیصلے نہیں ہوتے بلکہ آئین و قانون کے مطابق ہوتے ہیں ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پارلیمان بالا دست ادارہ ہے جس کو قانون سازی اورآئینی ترمیم کا حق حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم ہرگز عجلت میں نہیں کی گئی ،بھارت سے جنگ جیتنے کے بعد پاکستان کی عزت بڑھی ہے۔