یوسف رضا ،علی موسیٰ سے پی پی رہنمائوں کی ملاقات

 یوسف رضا ،علی موسیٰ سے پی پی رہنمائوں کی ملاقات

ضلع شیخوپورہ کوایک بارپھر پیپلزپارٹی کا منی لاڑکانہ بنائینگے :خالدسعید،رانا عامر

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی کے مرکز ی رہنما وچیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور علی موسیٰ گیلانی سے حلقہ پی پی 141کے امیدوار راناخالد سعید ،رانا عامر لاہوری کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پررائے کاشف اعظم ،صحافی قاسم مرادبھٹی ودیگربھی ہمراہ تھے ۔رانا خالد سعید نے 27ویں ترمیم کی منظوری کی مبارکباددی اور ضلع شیخوپورہ کی سیاسی صورتحال، تنظیمی معاملات ودیگرامور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے رانا خالدسعید اوررانا عامر لاہوری نے کہا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت ضلع شیخوپورہ کوایک بارپھر پیپلزپارٹی کا منی لاڑکانہ بنائیں گے پارٹی کے کارکن سرمایہ واثاثہ ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں