سانگلاہل:تجاوزات کیخلاف کارروائی سڑکوں سے سامان قبضے میں لے لیا

 سانگلاہل:تجاوزات کیخلاف کارروائی  سڑکوں سے سامان قبضے میں لے لیا

سانگلاہل (تحصیل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر اسامہ امانت کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے انکروچمنٹ عملے نے حمید نظامی روڈ، ریلوے روڈ اور ۔۔۔

رضا چوک میں ناجائز تجاوزات کے خلاف سخت آپریشن کیا۔کارروائی کے دوران دوکانوں سے سڑکوں پر پڑا سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر رحمن لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی بلا امتیاز جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں