شہرمیں 8مقامات پر نئے سٹنگ پوائنٹس بنانے کا فیصلہ

شہرمیں 8مقامات پر نئے سٹنگ پوائنٹس بنانے کا فیصلہ

پی ایچ اے اپنے ہر ہارٹیکلچر زون میں جدید طرز کا نیا سٹنگ پوائنٹ بنائیگی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پی ایچ اے نے شہر کے 8مقامات پر جین مندر سٹنگ ایریاز کی طرز پر نئے بیٹھک پوائنٹس بنانے کا فیصلہ کر لیا۔پی ایچ اے اپنے ہر ہارٹیکلچر زون میں جدید طرز کا نیا سٹنگ پوائنٹ بنائیگی۔ 8ہارٹیکلچر زونز میں نئے سٹنگ ایریاز کی تعمیر پر 25کروڑسے زائد لاگت آئیگی۔ایم ڈی پی ایچ اے نے نئے سٹنگ ایریازکے منصوبے کی منظوری دیدی ۔ پنجاب حکومت نے جین مندر سٹنگ پوائنٹ کی پذیرائی کے بعد پی ایچ اے کو مزید ایسے پوائنٹس بنانے کی ہدایت جاری کر دی جہاں کور شیڈز، جدید بینچز اور بیٹھنے کے مناسب انتظامات ہونگے ۔واک ویز، ٹف ٹائلز، ہارٹیکلچر ورک اور فوٹو سپاٹس بھی منصوبے کا حصہ ہونگے ۔ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز کی جانب سے مقام کی نشاندہی کے بعد پوائنٹس کو فائنل کیا جائیگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں