فتح جنگ میں ڈائلسز سینٹر کا قیام وعدوں کی تکمیل:گورنرسلیم حیدر
لاہور (سپیشل رپورٹر )گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ فتح جنگ میں ڈائلسز سینٹر کا قیام عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل ہے۔۔۔
، اس سے عوام کوبڑی سہولت میسر آئیگی۔عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پیپلز پارٹی کے منشور کا اہم حصہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فتح جنگ اٹک میں بینظیر بھٹو شہید ڈائلسز سینٹر اور بلڈ بینک کے افتتاح پر تقریب سے خطاب میں کیا۔ پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت ودیگرنے شرکت کی۔گورنر نے کہا تحصیل جنڈ میں بھی جلد ڈائلسز سینٹر، بلڈ بینک اور زچہ و بچہ سینٹر بنایا جائیگا ،عوام کو صحت عامہ کی سہولیات انکی دہلیز پر فراہم ہونگی۔ تحصیل حضرو میں گیس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کر دیا ہے ،تحصیل حضرو میں پاسپورٹ کائونٹر کے بعد اب باقاعدہ پاسپورٹ دفتربھی جلد قائم کیا جائیگا ،عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔