سانس کی بیماری سی او پی ڈی قابل تشخیص:چیسٹ سپیشلسٹ
لاہور( سٹاف رپورٹر)سانس کی بیماری سی او پی ڈی قابل تشخیص ہے لیکن مریض کا سپیشلسٹ سے بروقت رجوع کرنا ضروری ہے ۔۔۔۔
یہ ایک مسلسل بڑھتی ہوئی بیماری ہے جو دنیا بھر میں اموات اور معزوری کی ایک بڑی وجہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے معروف چیسٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر فرزند علی نے سانس کی بیماریوں کے حوالے سے آگاہی مہم کے سلسلے میں اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ بروقت علاج نہ ہونے سے سی او پی ڈی متعدد خطرناک پیچیدگیاں پیدا کر سکتا ہے جس سے بار بار نمونیہ،پھیپھڑوں کا مستقل نقصان،دل کے دائیں حصے پر دباؤ کے خطرات پیدا ہوتے ہیں۔