مریدکے :تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں ادویات کا بحران ، مریض پریشان
مریدکے (نمائندہ دُنیا) تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال مریدکے میں ادویات کی شدید قلت کے باعث ڈاکٹرز نے مریضوں کو میڈیسن لکھنے سے انکار کر دیا۔۔۔
، جس کے باعث مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں کے مطابق ہسپتال میں ضروری ادویات کی مسلسل کمی ہے جبکہ انتظامیہ اس صورتحال پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے ۔ڈاکٹرز سے پوچھ گچھ پر انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ہسپتال میں دوائیوں کا فقدان ہے اور انہیں باہر کی میڈیسن تجویز کرنے سے سختی سے منع کیا گیا ہے ، اس لیے صرف وہی دوا مریضوں کو دی جا رہی ہے جو ہسپتال میں موجود ہے ۔