ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کا پٹرول پمپ ملازم پر تشدد، 17 لاکھ لوٹ کر فرار
قصور (نمائندہ دُنیا) گگھڑ چوک میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ کے ملازم کو پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کردیا۔۔۔۔
تھانہ تھہ شیخم کی حدود میں واقع پٹرول پمپ پر ڈاکو 17 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو رہے تھے کہ اسی دوران 26 سالہ ملازم ساجد نے مزاحمت کی، جس پر ڈاکوؤں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور سر میں پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کردیا۔