نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا 6نکاتی ایجنڈ ا منظور
ادارے کو فنانس ڈائریکٹر اور ہاسپٹل ڈائریکٹر کی بھرتی کرنے کی منظوری
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا خطے کی عوام کو عالمی معیار کی صحت سہولیات دے گا۔تفصیل کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے بورڈ آف گورنرز کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈاکٹرشجاعت علی، عبدالجبار شاہین، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ محمد وسیم اور آئی ڈیپ کے افسران نے شرکت کی۔ وڈیو لنک کے ذریعے پروین آغا،ممبر ہیلتھ پی اینڈ ڈی شفاعت علی، ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی نوشین فیاض،پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج پروفیسر وارث فاروقہ،محکمہ قانون سے شاہدامتیاز، دانیال عاصم خان، خرم عزیز و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں 06 نکاتی ایجنڈا پیش اور منظور کیا گیا۔ اس موقع پر بورڈ آف گورنرزکے پہلے اجلاس کے منٹس کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کے دوران ایچ آر کمیٹی کی سفارشات پر ہیومن ریسارس کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس کے دوران خصوصی سلیکشن بورڈ کیلئے بھی سفارشات پر غورکیاگیا ہے ۔ادارے کو فنانس ڈائریکٹر اور ہاسپٹل ڈائریکٹر کی بھرتی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔