مختلف واقعات میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق

 مختلف واقعات میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق

متعلقہ تھانوں کی پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیں

لاہور(کرائم رپورٹر ) صوبائی دارالحکومت میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ تھانوں کی پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا اغاز کر دیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق اسلام پورہ میں 67 سالہ عبدالقیوم گھر سے مردہ حالت میں پایا گیا۔ دوسرے واقعہ میں کاہنہ کے علاقے میں 40 سالہ نامعلوم خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ اسی علاقے گرین سٹی کے قریب ایک خواجہ سرا بھی طبعی موت کے باعث جاں بحق پایا گیا۔ بادامی باغ رنگ روڈ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے 25 سالہ نامعلوم خاتون جان کی بازی ہار گئی۔لوئر مال ضلع کچہری کے قریب 45 سالہ شخص مبینہ طور پر نشہ زیادہ مقدار میں لینے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں