خصوصی اداروں میں بھی مفت دودھ ،بسکٹ دینے کافیصلہ

 خصوصی اداروں میں بھی مفت دودھ ،بسکٹ دینے کافیصلہ

محکمہ خصوصی تعلیم کا نجی فوڈ کمپنی کیساتھ مفت کھانا فراہم کرنیکا معاہدہ

لاہور(خبر نگار)سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں زیر تعلیم خصوصی بچوں کو بھی مفت دودھ اور بسکٹ دیا جائے گا،محکمہ خصوصی تعلیم کا فوجی فوڈز لمیٹڈ کے ساتھ خصوصی بچوں کو مفت کھانا فراہم کرنے کا معاہدہ طے پاگیا،فوجی فوڈز لمیٹڈ کیجانب سے سب سے کم بڈ جمع کروانے پر منصوبہ ایوارڈ کیا گیا،پنجاب بھر میں 300 سے زائد اداروں میں 50 ہزار سے زائد خصوصی بچے زیر تعلیم ہیں،محکمہ خصوصی تعلیم نے مفت کھانے کی فراہمی کیلئے سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیجوا دی،سمری کی منظوری کے بعد خصوصی بچوں کو ہفتے میں پانچ روز دودھ اور بسکٹ دیا جائے گا۔ محکمہ خصوصی تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ خصوصی بچوں کو مفت کھانے کی فراہمی کیلئے مالی سال کے بجٹ میں ایک ارب روپے رکھا گیا ہے ،سمری کی منظوری ہوتے ہی بچوں کومفت میل فراہم کرنا شروع کردیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں