پیکٹا کریکولم میں بھاری معاوضوں پر ماہرین مضامین بھرتی
پہلے مرحلے میں کمپیوٹر سائنسز اور کیمسٹری کے مضامین کے کنسلٹنٹس کاتقرر
لاہور(خبر نگار)پیکٹا کریکولم ونگ میں بھاری معاوضوں پر 80 روزہ کنٹریکٹ پر ماہرین مضامین بھرتی کرنا شروع کردیے ہیں ،کنسلٹنٹس نویں اور دسویں جماعت کی درسی کتب کے ریو یوکے لیے بطور کنسلٹنٹس رکھے گئے ہیں۔پہلے مرحلے میں کمپیوٹر سائنسز اور کیمسٹری کے مضامین کے کنسلٹنٹس رکھے گئے ہیں ۔پی سی ٹی بی میں پہلے ہی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور طویل تجربہ کے حامل ماہرین مضامین موجود ہیں ، کنٹریکٹ پر رکھے جانے والے ماہرین مضامین کم تعلیم یافتہ اور کتب سازی کے تجربہ سے عاری ہیں ،ابھی تک کل پانچ مضامین کیمسٹری ، میتھ ، اسلامیات ، کمپیوٹر سائنسز اور بیالوجی کیلئے 80 روزہ کنٹریکٹ پر کنسلٹنٹ رکھے جاچکے ہیں ،ان کنسلٹنس کو 3 لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک کے بھاری معاوضے ادا کئے جائیں گے ،کیمسٹری کیلئے بطور کنسلٹنٹ کو 3 لاکھ روپے معاوضے پر رکھا گیا ہے ،کمپیوٹر سائنسز کیلئے 5 لاکھ معاوضے پر کنسلٹنٹ رکھا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھاری معاوضوں پر پیکٹا میں رکھے جانے والے کنسلٹنٹس کو اہم سیاسی شخصیات کی سفارش پر رکھا گیا ہے ۔تاحال کمپیوٹر سائنسز اور کیمسٹری کے مضامین کے کنسلٹنٹس کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں۔