آزادی چوک:میٹرو بس کھمبے سے ٹکرا گئی، اگلا حصہ تباہ

آزادی چوک:میٹرو بس کھمبے سے ٹکرا گئی، اگلا حصہ تباہ

ایم اے او کالج تا شاہدرہ میٹروسروس معطل، جائے حادثہ پر کام نہیں ہورہاتھا:لیسکو

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )آزادی چوک کے قریب میٹرو بس خوفناک حادثے کاشکار ہو گئی۔تیز رفتاربس بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی، جس سے گاڑی کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہو گیا۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس کا اندرونی ڈھانچہ اور فرنٹ شیل بری طرح متاثر ہوا۔ اطلاعات کے مطابق موقع پر لیسکو کی جانب سے تاروں اور کھمبوں کی شفٹنگ جاری تھی۔ کھمبے کی پوزیشن تبدیل ہونے سے بس کا کنٹرول متاثر ہوا ور وہ پول سے جا ٹکرائی۔حادثے کے فوراً بعد بس سے تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال کر میٹرو بس کا آزادی چوک سیکشن بند کر کے ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک میٹرو سروس معطل کردی گئی۔لیسکو حکام کے مطابق حادثے کے مقام پر کوئی کام نہیں ہورہاتھا ، حادثہ ڈرائیور کی غلطی کا نتیجہ ہے ۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حادثے کے اصل ذمہ داروں کا تعین کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں