پہلی سے نویں تک نصابی کتب میں تبدیلی کا فیصلہ

 پہلی سے نویں تک نصابی  کتب میں تبدیلی کا فیصلہ

لاہور (خبر نگار) پیکٹا کی جانب سے پہلی سے نویں جماعت تک نصابی کتب میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔۔۔

، جس پر پبلشرز نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیدیا ہے ۔ پبلشرز کے مطابق مارکیٹ میں اربوں روپے مالیت کا سٹاک موجود ہے جو نیا نصاب نافذ ہونے کی صورت میں ضائع ہو جائیگا۔پبلشرز اینڈ بُک سیلرز ایسوسی ایشن کے صدر خالد پرویز نے کہا ہے کہ گزشتہ برس بھی نصاب میں تبدیلی کی گئی تھی اور اب اچانک دوبارہ تبدیلی کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں