ورکرز ویلفیئر سکول ڈیفنس روڈ کو ماڈل سکول بنانے کافیصلہ
قصور میں مجوزہ لیبر کالونی کی زمین پر چار دیواری کیلئے 75ملین خرچ ہونگے
لاہور(خبر نگار)ورکرز ویلفیئر فنڈ سکول ڈیفنس روڈ کو ماڈل سکول بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کی گورننگ باڈی نے تعمیر و مرمت کے متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی ۔ڈیفنس روڈ پر قائم ورکرز ویلفیئر فنڈز سکول کو ماڈل سکول بنانے پر 3 سو ملین خرچ ہونگے ،جھنگ میں نیا ورکر ویلفیئرسکول قائم کرنے پر 8سو ملین خرچ کرنے کی منظوری دی گئی ہے ،کمالیہ میں لیبر کالونی کی تعمیر و مرمت پر 4سو 22ملین خرچ ہونگے ،قصور میں مجوزہ لیبر کالونی کی زمین پر چار دیواری کیلئے 75ملین خرچ ہونگے ۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف ہیڈ آفس کی ظاہری حالت کو بہتر کرنے پر 39ملین خرچ ہونگے ۔لیبر کالونی جھنگ کی بحالی پر ساڑھے 5سو ملین خرچ ہونگے ۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لیبر کالونی میں سیوریج ڈئزائن پر 27 ملین خرچ ہونگے ۔