شہرکے سیوریج ‘واٹر سپلائی کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری

شہرکے سیوریج ‘واٹر سپلائی کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری

20سے 25ارب روپے والے میگا منصوبے کیلئے پی وی ون کی تیاری

لاہور (شیخ زین العابدین)لاہور کے سیوریج اور واٹر سپلائی کا برسوں پرانا نیٹ ورک بدلنے جا رہا ہے ، پنجاب حکومت نے ایک اور بڑے منصوبے کی منظوری دیدی۔لاہور ڈیولپمنٹ پروگرام کا فیز تھری تیار،وہ علاقے بھی شامل ہوں گے جو پہلے محروم رہ گئے تھے۔ 20سے 25ارب روپے مالیت والا میگا منصوبہ- واسا نے پی سی ون کی تیاری شروع کر دی ہے ۔پنجاب حکومت نے لاہور کے سیوریج اور واٹر سپلائی کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کیلئے ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا ہے ۔ لاہور ڈیولپمنٹ پروگرام فیز تھری اگلے سال باقاعدہ طور پر شروع کیا جائے گا، جس کے تحت شہر کے ان تمام علاقوں کو شامل کیا جا رہا ہے جو فیز ون میں نظر انداز ہو گئے تھے ۔فیز ون کے دوران مختلف زونز میں نئی سیوریج لائنیں اور واٹر سپلائی پائپ بچھائے گئے۔ جبکہ فیز ٹو میں تعمیراتی کام اس وقت شہر بھر میں جاری ہے ۔ اب فیز تھری کو محروم علاقوں کی مکمل بحالی کا مرکزی مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے ۔فیز تھری میں نشتر ٹاؤن، گنج بخش ٹاؤن، راوی ٹاؤن اور واہگہ ٹاؤن کے گلی محلوں تک جدید سیوریج اور پانی کی لائنیں بچھائی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں