پولیس افسران و اہلکار ان کومنظور شدہ پیٹرن کی ہی وردی استعمال کرنے کی ہدایت

پولیس افسران و اہلکار ان کومنظور شدہ پیٹرن  کی ہی وردی استعمال کرنے کی ہدایت

لاہور(کرائم رپورٹر ) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اجلاس میں سی سی پی او لاہور نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران و اہلکار ان منظور شدہ پیٹرن کے مطابق ہی یونیفارم استعمال کریں۔۔۔

 انہوں نے خبردار کیا کہ غیر منظور شدہ ڈیزائن کی یونیفارم پہننے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔بلال صدیق کمیانہ نے اس موقع پر جعلی یا بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے استعمال پر بھی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی پولیس اہلکار ایسی گاڑی استعمال نہ کرے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں