ایل ڈی اے سٹی نیلم روڈ ،ریلوے پٹڑی منتقلی کافیصلہ

ایل ڈی اے سٹی نیلم روڈ ،ریلوے پٹڑی منتقلی کافیصلہ

ڈی جی کا سائٹ کادورہ ، مختلف بلاکس اور زیرتعمیر سٹرکچر پلان کاجائزہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز ایل ڈی اے سٹی کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سٹی کے مختلف بلاکس اور زیر تعمیر سٹرکچر پلان روڈ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نیلم روڈ پر زیر تعمیر انڈر پاس پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے سٹی نیلم روڈ پر ریلوے پٹڑی کی منتقلی کے لیے امبارکمنٹ بچھا لیا گیا ہے ۔ریلوے حکام کیساتھ کوآرڈینیشن سے ریلوے پٹڑی جلد شفٹ کر لی جائیگی۔ریلوے پٹڑی کے ایک طرف انڈر پاس کی تمام 48پائلیں مکمل کر لی گئیں ۔ ریلوے پٹڑی کے دوسری طرف انڈر پاس کی 48میں سے 23پائلیں کر لی گئیں ہیں۔ پیکیج ون کی مجموعی طور پر 136 میں سے 74 پائلیں مکمل کر لی گئیں ‘92میں سے 26 گرڈرز کاسٹ کر لیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں