پیکٹا کے ایم ڈیز کو نئی گاڑیاں نہ دینے کا فیصلہ
لاہور(خبرنگار)پیکٹا کے ایم ڈیز کو نئی گاڑیاں نہیں ملیں گی ۔پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز میں فیصلہ کرلیا گیا۔ پیکٹا انتظامیہ کی جانب سے نئی گاڑیوں کی خریداری کا ایجنڈا پیش کیا گیا تھا۔
پیکٹا بورڈ آف گورنرز نے کہا ہے کہ سی ای او کے علاوہ لم سم پیکیج والے کسی آفیسر کے لیے نئی گاڑی نہیں خریدیں جائے ۔ پیکٹا بورڈ نے بورڈ میں پرانی گاڑیاں فروخت کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ 30 گاڑیوں کا ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے سرٹیفکیٹ لیا جائے گا۔پرانی گاڑیوں کی آکشن کی جائے گی۔