ڈیڑھ سال بعد بھی پیپلز پارٹی کی ضلعی تنظیموں کااعلان نہ ہوسکا

ڈیڑھ سال بعد بھی پیپلز پارٹی کی  ضلعی تنظیموں کااعلان نہ ہوسکا

لاہور ( سپیشل رپورٹر)ڈیڑھ سال ہو گیا ،پیپلز پارٹی کی ضلعی تنظیموں کا اعلان نہیں کیا جا سکا۔

 ذرائع کے مطابق مشاورت کے بعد تمام سفارشات پیپلز پارٹی کے مرکزی دفتر میں موجود ہیں مگر نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جارہا، مرکزی تنظیم کی طرف سے یکم دسمبر تک تنظیموں کا اعلان کرنے کا کہا گیا تھا، لیکن اب تک ایسا نہیں ہو سکا، مئی 2024 میں بلاول بھٹو زرداری نے نیا تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دینے کے لیے 100 دن کا وقت دیا تھا۔، پنجاب تنظیم نے تمام ضروری اقدامات کر لیے لیکن مرکز کی طرف سے ابھی تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں