ٹریفک حادثات میں کمی کیلئے مؤثر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت
لاہور(کرائم رپورٹر )سی سی پی او لاہور نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ جدید ٹریفک سسٹم کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے جبکہ ٹریفک حادثات میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے موبائل ایجوکیشن یونٹس تعلیمی اداروں میں جا کر طلبہ کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کریں۔شہری قانون کے احترام کو اپنا شعار بنائیں۔ تاکہ شہر میں ٹریفک کا بہاؤ مزید بہتر ہو اور حادثات میں کمی لائی جا سکے ۔