انسپکٹر عہدہ پر ترقی پانیوالے افسروں کے اعزاز میں تقریب
لاہور(کرائم رپورٹر )سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر عہدے پر ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی جی خان ریجن کے 70 پروموٹ ہونے والے پولیس افسران کو انسپکٹر کے رینک لگائے ۔
اس موقع پر ترقی پانے والے افسران کے والدین، بچوں اور اہلخانہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈی جی خان ریجن کے پولیس افسران اور اہلکار دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔