کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن 72 املاک سربمہر
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )غیرقانونی کمرشل عمارتوں کیخلاف ایل ڈی اے کا کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن،ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،72املاک سربمہر، ایل ڈی اے ٹیموں کاگلشن راوی، سمن آباد،ٹاؤن شپ، فیصل ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن میں آپریشن۔
غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلشن راوی اورسمن آبادمیں 10املاک، ٹاؤن شپ میں 20املاک سربمہر۔ غیرقانونی کمرشل استعمال پر فیصل ٹاؤن اورماڈل ٹاؤن میں 17املاک سیل۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹاؤن میں 25املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،کالج، فوڈ پوائنٹ، فارمیسی، اسٹیٹ آفس، کلینک، شو روم، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔