3ہزار اساتذہ کو ترقی دیدی گئی
لاہور(خبر نگار) تین ہزار کے قریب اساتذہ کو پروموشن دے دی گئی ۔
صوبے بھر میں پرائمری سکول ٹیچرز کو ایلیمنٹری سکول ٹیچر کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔ڈی پی آئی ایلیمنٹری شاہدہ سہیل کا کہنا ہے کہ تمام ایجوکیشن اتھارٹیز اگلے سال کے لیے سنیارٹی لسٹ جاری کریں۔ جنوری تک تمام ایجوکیشن اتھارٹیز اگلی پروموشن کے لیے سنیارٹی لسٹیں تیار کریں۔اساتذہ کو ان کے جائز حق سے محروم نہیں رکھا جائے گا۔مجموعی طور پر 2 ہزار 9 سو 43 اساتذہ کو ترقی دی گئی۔