فیک انرولمنٹ سمیت سہولیات کے جائزہ کیلئے 22کمیٹیاں تشکیل
لاہور(خبر نگار ) محکمہ سکول ایجوکیشن نے فیک انرولمنٹ سکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی 22 کمیٹیاں بنا دی ہیں ۔
تفصیلات کے سکولوں میں فرنیچر میں کیا صورتحال ہے ؟کیا سکولوں میں انرولمنٹ فیک تو نہیں ؟کیا کمپیوٹر لیبز سکولوں میں فنکشنل ہیں ؟سکولوں میں سکیورٹی کی کیا صورتحال ہے ؟محکمہ سکول ایجوکیشن نے انسپکشن کمیٹیاں بنا دیں ،22 کمیٹیاں پنجاب بھر کے سکولوں کو وزٹ کریں گی ۔سکولوں کا وزٹ کرنے کے بعد رپورٹ جمع کرائی جائے ۔ جامعہ رپورٹ کی روشنی میں حکمت عملی بنائی جائے گی۔