کاروبار سہولت سنٹر کے قیام کے 2سال مکمل ، کیک کاٹا گیا
لاہور (خبر نگار)پنجاب میں کاروبار سہولت مراکز کے قیام کے دو سال مکمل ہو گئے ۔
اس حوالے سے مال روڈ لاہور میں قائم مرکز میں کیک کاٹنے کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں سپیشل سیکرٹری آئی سی اینڈ آئی ڈی نوشین ملک، ایڈیشنل سیکرٹری آئی سی اینڈ آئی ڈی ارشد منظور، ڈپٹی سیکرٹری (کامرس) ابوبکر زبیر، ڈائریکٹر پی بی آئی ٹی جلال حسن، ایڈیشنل ڈائریکٹر پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت شرقی ٹیپو، منیجر بی ایف سی لاہور نایاب سلیم سمیت مختلف محکموں کے نمائندے بھی شریک ہوئے ۔