سی بی ڈی :فائیوسٹار ہوٹل ، کمپلیکس کیلئے بولی کے عمل کاآغاز

سی بی ڈی :فائیوسٹار ہوٹل ، کمپلیکس کیلئے بولی کے عمل کاآغاز

پراجیکٹ 41کنال کے پرائم کمرشل زمین پر تیار کیا جائے گا ،سی ای او لاہور کو خطّے کا ایک ابھرتا ہوا تجارتی اور سیاحتی مرکز بنایا جائے،گفتگو

لاہور(سٹاف رپورٹر) سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ میں عالمی معیار کے فائیو سٹار ہوٹل اور مربوط مکمّل ملٹی یوز کمپلیکس کے لیے بین الاقوامی بولی کے عمل کا آغاز کر دیا ہے ۔ یہ سنگِ میل پراجیکٹ اتھارٹی کے فلیگ شپ 1.8ارب ڈالرکے الوطنی جوائنٹ وینچر اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبے کا اہم جزو ہے ، جس کا مقصد پاکستان میں عالمی سطح کے سرمایہ کاروں اور ڈویلپمنٹ پارٹنرز کو متوجہ کرنا ہے ۔یہ پراجیکٹ 41 کنال کے پرائم کمرشل زمین پر تیار کیا جائے گا ۔یہ اقدام سی بی ڈی پنجاب کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد اہم سرکاری زمین کو ہائی ویلیو اربن اثاثوں میں تبدیل کرنا ہے ، جو غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو فروغ دیں، اقتصادی ترقی کو تیز کریں اور لاہور کو خطّے کا ایک ابھرتا ہوا تجارتی اور سیاحتی مرکز بنائیں۔سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے کہا\"الوطنی کے تحت فائیو سٹار ہوٹل منصوبے کا آغاز پنجاب کی اقتصادی ترقی میں ایک اہم سنگِ میل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں