مطالبات کیلئے جمعیت کی پنجاب اسمبلی کے گھیراؤکی دھمکی

مطالبات کیلئے جمعیت کی پنجاب اسمبلی کے گھیراؤکی دھمکی

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر مقدمات ختم کئے جائیں :ناظم لاہو رکی پریس کانفرنس

لاہور(خبر نگار) فیسوں میں غیر معمولی اضافہ، ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی اور معمولی خلاف ورزیوں پر ایف آئی آرز کے اندراج کے خلاف لاہور میں اسلامی جمعیت طلبہ نے احتجاج کی حکمتِ عملی کا اعلان کر دیا ہے ۔ دس دسمبر تک مطالبات نہ مانے تو پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے ۔پریس کلب میں جمعیت کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ٹرانسپورٹ کا نظام نہ ہونے کے باوجود ہیلمٹ پہننے والے طلبہ پر بھی بلاجواز چالان، روز روز کی ایف آئی آرزاور پھر ان ایف آئی آرز کی وجہ سے ان کا مستقبل تاریک ہونے کے خدشات ۔ یہ سب طلبہ برادری کو سڑکوں پر لانے کا سبب بن چکا ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کے پاس تعلیم کے لیے کوئی عملی منصوبہ نہیں اور وزیرِ تعلیم تعلیم کے بجائے ہر غیر متعلقہ موضوع پر گفتگو کرتے نظر آتے ہیں۔تعلیمی اداروں کو پرائیویٹ کیا جا رہا ہے، جس سے  غریب بچوں پر تعلیم کے دروازے بند ہو رہے ہیں،لاہور میں فوری تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی جائے ، کالجز میں کلاسز شروع کرائی جائیں اور بلاجواز ایف آئی آرز فوری ختم کی جائیں۔ان کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں