شالامار انسٹیٹیوٹ کا کانووکیشن ‘299طلبا و طالبات میں ڈگریاں ، میڈلز تقسیم

شالامار انسٹیٹیوٹ کا کانووکیشن ‘299طلبا و طالبات میں ڈگریاں ، میڈلز تقسیم

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) شالامار انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے چوتھے انٹیگریٹڈ کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کل299طلبا وطالبات کو ڈگریاں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو گولڈ میڈل اور سلور میڈلز دئیے گئے۔

پروفیسر راشد لطیف خان مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے ۔اس موقع پرہسپتال ٹرسٹ کے چیئرمین شاہد حسین ،ٹرسٹیز ،پرنسپل پروفیسر زاہد بشیر ،چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر عائشہ ،پرنسپل سکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر رفعت جاوید ،پرنسپل نرسنگ کالج ڈاکٹر نسیم رفیق اور فیکلٹی ممبران کے علاوہ والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں