بلیانوالہ کھوہ کاہنہ میں تکمیل قرآن، ختم نبوت کانفرنس

بلیانوالہ کھوہ کاہنہ میں تکمیل قرآن، ختم نبوت کانفرنس

ختم نبوت وناموس رسالت قوانین پر عملدرآمد کرایا جائے :مقررین

لاہور(سیاسی نمائندہ)جامع مسجد اقصیٰ بلیانوالہ کھوہ کاہنہ میں تکمیل قرآن، ختم نبوت کانفرنس ودستار فضیلت کانفرنس منعقد ہوئی ،کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، جامعہ محمدیہ کاہنہ کے مہتمم مولانا مفتی عبدالحفیظ، مولانا مفتی خلیل احمد، مفتی مسعود الرحمن چشتی، مولانا مقصود الوری، مولانا محمدداؤد، مولانا محمدقاسم گجر، حافظ محمدحمزہ قصوری ودیگر نے شرکت کی۔

مقررین نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنا ہرمسلمان کا فرض منصبی ہے ،دین اسلام کی پوری کی پوری عمارت قائم کھڑی ہے ۔ امت مسلمہ کا چودہ سو سال سے متفقہ عقیدہ ختم نبوت چلا آرہا ہے آج بھی پوری دنیا کے مسلمان عقیدہ ختم نبوت پر متحد ومتفق ہیں۔ مملکت خداد پاکستان کی پارلیمنٹ نے منکرین ختم نبوت قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کو آئینی وقانونی تحفظ فراہم کیا لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ختم نبوت وناموس رسالت قوانین پر مکمل و مؤثر عملدرآمد کرایا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں