ایس او پیزنظرانداز‘2تھیٹر اداکار ا ؤ ں 4پر و ڈ یوسرز و لائسنس ہولڈرز کو نوٹسز
لاہور(دی رپوٹر )پنجاب کونسل آف دی آرٹس، انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ لاہور نے ڈرامہ ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزیوں پر۔۔۔
دو اداکاراؤں حسنہ جٹ اور روپ جٹ سمیت 4پروڈیوسرز اور لائسنس ہولڈرز کو نوٹس جاری کردیئے۔ مانیٹرنگ ٹیم رپورٹ کے مطابق ڈراموں کے دوران پبلک اِنوالوومنٹ، بیہودہ ڈانسز اور کیمرے بند رکھنے جیسے اقدامات کی تصدیق ہوئی ہے ۔ پالیسی کی خلاف ورزی پر کمال تھیٹر، پنجابی تھیٹر، پرنس تھیٹر لاہور اور سٹی تھیٹر قصور کیخلاف کارروائی کاامکان ہے ۔محکمہ نے اداکاروں کو پرفارمنس بہتر کرنے کی ہدایت کرتے واضح کیا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی پر سخت قانونی و انتظامی کارروائی کی جا سکتی ہے ۔