بلاول ووٹ کی طاقت سے وزیر اعظم بنیں گے :گورنر
لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے الحمرا آرٹس کونسل میں سندھ کلچرل فیسٹیول میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔۔۔
وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار شاہ سمیت نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ گورنرکووزیر ثقافت نے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی۔ سلیم حیدر نے خطاب میں کہا پیپلز پارٹی نے پنجاب میں دوبارہ جگہ بنا لی ،گلی، گلی محلے ، محلے جاکر بلاول بھٹو کا پیغام پہنچائوں گا۔بلاول عوام کے ووٹ کی طاقت سے وزیر اعظم بنیں گے ۔