9اے ایس آئیز ودیگرکی درخواستوں پر ریلیف کا حکم
آئی جی کی ملازمین سے ملاقات‘4زخمی اہلکاروں کو علاج کیلئے 20لاکھ بھی جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلِ خانہ سے ملاقات کی،درخواستوں کا جائزہ لیکر فوری ریلیف کے احکامات جاری کئے ۔ آئی جی نے 9اے ایس آئیز کی ترقی درخواستوں،ریٹائر اے ایس آئی خادم کی سنیارٹی درخواست ، کانسٹیبل نبیلہ عباس کی درخواست ،شہید انسپکٹر ذوالفقار خان کی بیٹی کی بھرتی درخواست اور کانسٹیبل عثمان کی سروس بحالی درخواست پرجلد کارروائی کا حکم دیا۔ آئی جی نے دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے ۔ آئی جی نے دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونیوالے اہلکاروں کے علاج کیلئے 20لاکھ کے فنڈز بھی جاری کر دیئے ۔