ورکرز کی فارملائزیشن کیلئے قومی روڈ میپ باضابطہ شروع:ہارون اختر
لاہور(خبر نگار)حکومتِ پاکستان نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن اور اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ایس ایم ایز اور ورکرز کی فارملائزیشن کے لیے قومی روڈ میپ باضابطہ طور پر شروع کر دیا ہے۔
جو پاکستان کی معیشت کی فارملائزیشن میں ایک نئے دور کی نشاندہی کرتا ہے ۔وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے ویژن پر روشنی ڈالی، جو ایک مضبوط، منصفانہ اور پائیدار معیشت کے قیام کے لیے ہے ۔