نجی یونیورسٹیز کے طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ

نجی یونیورسٹیز کے طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ

پہلے مرحلے میں 10 ہزار جامعات کے طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جائینگے

لاہور (عاطف پرویز سے ) پنجاب حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری جامعات کے بعد نجی یونیورسٹیز کے طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نجی جامعات کے لیے لیپ ٹاپ سکیم منصوبے پر کام شروع کردیا ہے ۔ اس فیصلے کو پہلی مرتبہ نجی شعبے کے طلبہ کو تکنیکی سہولت فراہم کرنے کی ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے میں 10 ہزار نجی جامعات کے طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے ، جبکہ آئندہ مرحلوں میں اس تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں متعلقہ ڈویژن نے سکیم کے میکنزم، یونیورسٹی معیار اور طلبہ کے انتخاب کے طریقہ کار پر بھی کام شروع کر دیا ہے ۔دوسری جانب حکومتِ پنجاب اس سال سرکاری جامعات کے ایک لاکھ طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ فراہم کر رہی ہے ۔لیپ ٹاپ سکیم کا آغاز مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت نے کیا تھا، جسے بعد ازاں پی ٹی آئی دور میں بند کر دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں