پرچوں کی ری چیکنگ نہیں ، ری کاؤنٹنگ ہوگی

پرچوں کی ری چیکنگ  نہیں ، ری کاؤنٹنگ ہوگی

لاہور(خبر نگار) پرچوں کی مارکنگ میں شکایات کا معاملے کو دیکھتے ہوئے اب ری چیکنگ ہوگی ری کاؤنٹنگ نہیں ہوگی ۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے امتحانات کی ری چیکنگ کا طریقہ کار بدلنے کا فیصلہ کرلیا۔

ری چیکنگ کے لیے خصوصی کمیٹی بنائی جائے گی ۔ایک یا دو ٹیچر ری چیکنگ نہیں کریں گے ۔ری چیکنگ کی فیس موجودہ فیس سے کئی گناہ بڑھائی جائیں گی۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ اگلے سالانہ امتحانات سے قبل ری چیکنگ کا طریقہ کار بدلا جائے گا۔موجودہ نظام کے تحت ہر سال سینکڑوں شکایات مارکنگ غلط ہونے کی آتی ہیں ۔طلبہ کی شکایات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں