مغوی کی بازیابی کی درخواست پر اعتراض ،مزید دلائل 15دسمبر کو طلب
لاہور ( کورٹ رپورٹر) ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے ڈی ایچ اے سے اغوا شہری محمد بن خالد کی بازیابی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض پر مزید دلائل 15دسمبر کو طلب کرلئے۔
رجسٹرار آفس نے حساس اداروں کو فریق بنانے کا اعتراض لگایا تھا ، درخواست میںموقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کا شوہر سافٹ ویئر کا کاروبار کرتا ہے۔