ٹوکن ٹیکس نادہندہ ، غیر رجسٹرڈ گاڑی مالکان کے خلاف کارروائی شروع

 ٹوکن ٹیکس نادہندہ ، غیر رجسٹرڈ گاڑی  مالکان کے خلاف کارروائی شروع

لاہور(خبر نگار)محکمہ ایکسائز موٹر برانچ نے غیر نمونہ نمبر پلیٹس ٹوکن ٹیکس نادہندہ اور غیر رجسٹرڈ گاڑی مالکان کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے ،تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے شہر میں ناکے لگا لئے ۔

غیر نمونہ نمبر پلیٹس ٹوکن ٹیکس نادہندہ اور غیر رجسٹرڈ گاڑی مالکان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔ڈائریکٹر موٹر برانچ شاہد گیلانی کا کہنا ہے کہ شہر میں پانچ مقامات پر ناکے لگائے گئے ۔ 8 سال سے ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر بھی موٹر برانچ کے نرغے میں آگیا ۔ ڈیفالٹر کے ذمے 78 ہزار کے ٹوکن ٹیکس واجب ادا ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں