پھولنگر:26جوڑوں کی اجتماعی شادی

پھولنگر:26جوڑوں کی اجتماعی شادی

پھولنگر (نامہ نگار)پھولنگر میں النور فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 26مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب کا انعقاد مقامی شادی ہال میں ہوا۔26 خوش نصیب مستحق بچیاں پیا گھر سدھار گئیں ۔

 سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس ایس ایس پی عاطف شہزاد،رانا فیصل حیات خان اور انسپکٹر موٹروے کرن نازمہمانان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس عاطف شہزاد نے کہا یہ دیکھ کر دلہنوں اور دولہوں کو اس طریقے سے رشتہ ازدواج میں منسلک کیا جاتا ہے کہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔

۔ سماجی کارکن رانا فیصل حیات خان نے  اعلان کیا کہ النور فاؤنڈیشن کو بہت جلد ہی وزیر اعلی ٰمریم نواز کے دھی رانی پروگرام کیساتھ منسلک کر دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں