سرہالی کلاں کے رہائشیوں کا صاف پانی کی فراہمی کا مطالبہ

 سرہالی کلاں کے رہائشیوں کا  صاف پانی کی فراہمی کا مطالبہ

مصطفی آباد/للیانی(سٹی رپورٹر)مصطفی آباد کے نواحی گائوں سرہالی کلاں کے رہائشیوں نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا، اہل علاقہ نے۔۔۔۔۔

 وزیر اعلٰ، ڈپٹی کمشنر قصور ودیگر اعلٰی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گٹروں اورجوہڑوں کے گندے پانی کی نکاسی کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے زیر زمین پانی انتہائی مضر صحت ہو چکا، علاقہ میں خطر ناک بیماریاں پھیل رہی ہیں۔دیہاتی پینے کے صاف پانی کے حصول کیلئے دور دراز جانے پر مجبور ہیں، سرہالی کلاں کو فوری طور پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور گندے پانی کی نکاسی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں