پیرا کا تاجر پر تشددکا معاملہ ڈی سی نے انکوائری کا حکم دیدیا
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیرافورس کی طرف سے شرقپور چوک سے تاجرکواغوا کرکے اپنے دفتر لیجاکرتشددکرنے کی خبروں کی اشاعت پرڈپٹی کمشنر شاہدعمران مارتھ کا ایکشن، اسسٹنٹ کمشنر عمران علی ہرل کو پیرا فورس کے افسروں اور ملازمین کو انکوائری کرکے تین دن میں رپورٹ دینے کاحکم دیدیا،
جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے متاثرہ تاجراور پیرافورس کے اہلکاروں کی انکوائری شروع کردی ہے ۔
جبکہ عدالتی حکم پر متاثرہ تاجراکبر علی کامیڈیکل کاعمل شروع ہوگیا جس کی رپورٹ آج متوقع ہے ۔